بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کانوں پر حملہ، 20 کان کن جاں بحق 7 زخمی

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کول کمپنی پرحملے میں 20 مزدورجاں بحق اورمتعدد زخمی ہوئے۔حملہ آوروں نے 10 کوئلہ کانوں کےانجن بھی نذرآتش کر دیے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کول کمپنی پرحملے میں 20 مزدورجاں بحق اورمتعدد زخمی ہوئے۔حملہ آوروں نے 10 کوئلہ کانوں کےانجن بھی نذرآتش کر دیے۔

بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کانوں پرنامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 20 کان کن جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کول کمپنی پرحملے میں 20 مزدورجاں بحق اورمتعدد زخمی ہوئے۔حملہ آوروں نے 10 کوئلہ کانوں کےانجن بھی نذرآتش کر دیے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔
پولیس کے مطابق حملے میں اموات کی تعدادبڑھنے کا خدشہ ہے،متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔
ایس ایچ او دکی ہمایوں خان ناصرکا کہنا ہے کہ مسلح افراد نےمزدوروں کوٹولیوں کی شکل میں یکجا کرکے فائرنگ کی ہے جبکہ حملہ آوروں نے کوئلہ کانوں کی مشینری کو بھی جلایا ہے۔
ایس ایچ او نےمزید کہا حملے میں جاں بحق ہونےوالے 20 مزدوروں میں سے 2 کا تعلق افغانستان،3 کا پشین، 1 کا کچلاک، 4 کا قلعہ سیف اللہ، 3 کا ژوب اور 1 مزدور کا تعلق لورالائی سے ہے جبکہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 7 ہے۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام مزدور پشتون ہیں۔
ڈسٹرکٹ چیئرمین دکی حاجی خیر اللہ ناصر نے کہا کہ حملہ آوروں نےہینڈ گرینیڈ اور راکٹ لانچر سمیت دیگر بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے