فاسٹ باولرز کی انجریز، حسن علی کو ورلڈ کپ میں موقع مل گیا

فاسٹ باولرز کی انجریز، حسن علی کو ورلڈ کپ میں موقع مل گیا
ورلڈ کپ2023کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ بابر اعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہونگے، سلمان علی آغا،سعود شکیل،شاہین آفریدی اور اسامہ میر شامل ہیں۔ عبداللہ شفیق،فخرزمان،حارث رؤف،حسن علی،افتخار احمد شامل ہیں۔
امام الحق،محمدنواز،محمدرضوان اورمحمدوسیم جونیئر بھی شامل ہیں۔ محمد حارث،ابرار احمد اور زمان خان ریزرو پلیئرمیں شامل ہیں۔ چیف سلیکٹر قومی ٹیم انضام الحق نے کہا ہےکہ کوچ اور کپتان کا مورال بلند ہے ،
مڈل اوورز میں اسپنر کا پرفارم کرنا ضروری ہے ۔ امید اور دعا ہے ہماری ٹیم بہتر پرفارم کرے ۔ کل میٹنگ میں نہیں آسکا تو بہت ساری چیزوں سےمنسلک کیاگیا ، میراکسی بات سے کوئی اعتراض نہیں تھا ،
بہترین ٹیم سلیکٹ کرنے کی کوشش کی ، فاسٹ بولرز کو انجریز کا سامنا ہے ، فاسٹ بولرز میں ہمارے پا س آپشنز بہت کم تھے ، حسن علی نے حالیہ ایونٹس میں بہتر پرفارمنس دی ، حسن علی تجربہ کارہیں،نئی اورپرانی بال سےاچھی بالنگ کرتےہیں،