ڈبل سوار پر پابندی۔۔۔ انتظامیہ کو تیار رہنے کی ہدایت!

بارہ ربیع الاول کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے مختلف اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی تاہم اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔
ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق کراچی کے 3 جبکہ باقی صوبہ کے 10 اضلاع پر ہوگا جس میں انتظامیہ کو کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتنے کی تنبیہ کی گئی ہے ۔
کراچی کے ضلع وسطی ، شرقی اور جنوبی میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ صوبہ سندھ کہ حیدرآباد ، دادو ، سکھر ، خیر پور ، گھوٹکی ، لاڑکانہ ، قمبر ، جیکب آباد کشمور اور شہید بے نظیر آباد میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگئی اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ڈبل سواری کا اطلاق 8 ربیع الاول سے 12 ربیع الاول اور انگریزی تاریخ کے مطابق 25 ستمبر سے 29 ستمبر تک ہوگا ۔