پیپلزپارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کو پارٹی سے نکال دیا ۔ رکنیت معطل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کئی کیسز میں وکالت کرنے والے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ کی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔ پیپلزپارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کی ہے۔ انہیں ایک ہفتہ قبل شوکاز نوٹس جاری کیا تھا ۔ سردار لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا۔۔
ان پر الزام ہے کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کی وکالت کرکے پارٹی پالیسی کی خلا ف ورزی کر رہے ہیں۔