شیخ رشید پولیس کی حراست میں نہیں تو کہاں ہیں؟

شیخ رشید پولیس کی حراست میں نہیں تو کہاں ہیں؟

عوامی لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو گرفتار  ہوئے 7 دن ہو چکے ہیں    ۔ اس حوالے سے ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق  کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے عدالت میں کہا انہوں نے شیخ رشید کو گرفتار نہیں کیا، عدالت نے پولیس کی رپورٹ مسترد کر دی۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں جبکہ لال حویلی کو بھی سیل کردیا گیا ہے، پولیس وہاں پہرہ دے رہی ہے۔

شیخ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو عدالت میں پیش کیا جائے، ہم عدالتوں کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ذرائع نے بتایا تھا کہ شیخ رشید کو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا،سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے