چار ماہ کی گمشدگی کے بعد معروف صحافی عمران ریاض خان بازیاب

چار ماہ کی گمشدگی کے بعد معروف صحافی عمران ریاض خان بازیاب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تصدیق کی ہے کہ 4 ماہ سے زائد عرصے سے لاپتا صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان بحفاظت بازیاب ہو گئے ہیں اور اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔
طویل گمشدگی اور بے شمار پریشانیوں کے بعد بالآخیر معروف صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔
عمران ریاض خان پاکستان تحریک انصاف کے قریبی حلقوں میں سمجھے جانے والے صحافی و اینکر ہیں اور اطلاعات ہیں کہ انہیں 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی حمایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔
گزشتہ کئی مہینوں سے تحریک انصاف کے قریب سمجھے جانے والے کئی صحافی و دیگر رہنماؤ کو بھی اسی طرح گرفتار کیا گیا ہے تاہم عمران ریاض خان اب بازیاب ہو چکے ہیں۔
سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) حسن اقبال اور عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔
ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں سیالکوٹ پولیس نے کہا کہ صحافی/اینکر پرسن عمران ریاض خان کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا ہے، اب وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہیں اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
صحافی وجاہت ایس خان نے کہا کہ انہوں نے عمران ریاض کے اہل خانہ سے بات کی ہے، وہ فی الحال کمزور ہیں اور اُن کی صحت بہتر نہیں ہے لیکن وہ واپس آگئے ہیں۔