چئیرمین پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کا خوف۔۔ عدالت میں پیش کرنے سے معذرت

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کے ترجمانِ قانونی امور نعیم حیدر پنجوتھا  کے مطابق  چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے سے معذرت  صرف ایک بہانہ ہے جو تصویر کی وجہ سے ہے۔

اطلاعات کے مطابق اٹک جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

جبکہ چئیرمین پی ٹی آئی کے قانونی مشیر نعیم حیدر پنچوتھا نے بتایا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش نہ کرنا  صرف ایک بہانا ہے ، اگر انہیں پیش کیا گیا تو انکی کوئی تصویر وائر ہو سکتی ہے جس سے ان کے چاہنے والوں میں جوش بڑھ جا ئے گا۔

جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے باہر لانا خطرے سے کم نہ ہو گا۔

 نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ اٹک جیل حکام کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو کچہری میں پیش نہیں کیا جائے گا۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے