پی ٹی آئی کے لئے اچھی خبر۔۔مشاہد حسین سید کا عمران خان سے متعلق بڑا انکشاف

پی ٹی آئی کے لئے اچھی خبر۔۔مشاہد حسین سید کا عمران خان سے متعلق بڑا انکشاف
سینئر ن لیگی رہنما مشاہد حسین سید نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی کے حق میں بول پڑے اور نواز شریف سمیت پی ڈی ایم جماعتوں کو کھری کھری سنادیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر ن لیگی رہنما اور سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی کا کردار ہے اور اگر معتبر انتخابات کرانے ہیں تو پی ٹی آئی یا چئیرمین پی ٹی آئی کو باہر نہیں رکھا جاسکتا ۔
انہوں نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب قیدی نمبر 804 پکڑائی نہیں دے رہا، سنبھالا نہیں جا رہا کچھ سب سیکھیں گزشتہ ڈیڑھ سال سے ن لیگ کی حکومت تھی کوئی ایکشن لینا تھا تو اس وقت لیتے۔
نواز شریف کو نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کے حوالے سے نواز شریف کی خواہش ممکنات میں سے نہیں ہیں ، جنرل یحییٰ کو ریاستی اعزا ز ملا اور جنرل مشرف کو بھی آپ روک نہیں سکے تھے، انہوں نے کہا کہ میں جنرل باجوہ کی ایکسٹینش کے لندن والے فیصلے کے گناہ میں شامل نہیں تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ممالک کے وفد نے پوچھا چئیرمین پی ٹی آئی اور اسٹبلشمنٹ میں کیا چل رہا ہے میں نے کہا یہ عاشق اور معشوق کی لڑائی ہے جس میں تلافی بھی ہو جاتی ہے ۔
انہوں نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مجھے لگتا ہے پی ٹی آئی سے مدر آف آل ڈیلز ہوگی،سب کو ساتھ لے کر چلیں اور اگر اب تصادم ہوا تو ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا۔