بھارتی خلائی مشن چندریان 3، ناکام ہونے کے قریب

بھارتی خلائی جانب سے اسرو کی جانب سے جانے والا چندریان 3 مشن گزشتہ ماہ 23 اگست کو چاند پر کامیابی سے لینڈ کیا تھا ، تاہم 34 دن گزارنے کے بعد چندریان 3 لا پتہ ہوگیا ہے۔
اسرو کے مطابق چندریان 3 سے رابطہ بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم کوئی سگنل موصول نہیں ہو رہا ، اسر و کے مطابق چندریان 3 کو شدید ٹھنڈ سے نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔
ماہرین کے مطابق چندریان 3 کو دوبارہ فعال کرنے کے امکانات ہر گزرتے دن کے ساتھ ختم ہوتے جا رہے ہیں ۔
خلا کے ماہرین بتاتے ہیں کہ چاند کے قطب جنوب میں رات کے وقت درجہ حرارت منفی 200 سے 250 تک ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے چندریان 3 کی بیٹری کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
کرن کمار نے کہا کہ قمری دن کے اختتام تک مشن فعال کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔ برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چاند پر ایک دن اور رات کا دورانیہ زمین کے 14 دنوں سے زائد کا ہوتا ہے۔