سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کے لئے انوکھا فیصلہ

سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کے لئے انوکھا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت درخواست مسترد کر دی ہے ۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اخراج مقدمہ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔سائفر کیس سننے والی خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ نے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی جس کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس کا ٹرائل روکنےکی درخواست مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنےکے خلاف درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹاتے ہوئےکہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے