شاہد آفریدی کی کرکٹ بورڈ میں نئی ذمہ داریاں

شاہد آفریدی کی کرکٹ بورڈ میں نئی ذمہ داریاں

گزشتہ روز شاہد آفریدی کی نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات ہوئی جس کی اندرون کہانی سامنے آگئی ہے جس میں شاہد آفریدی کو نیا ٹاسک دیا گیا ہے۔

شاہد آفریدی ملک کیلیے پاور ہٹرز سمیت نیا ٹیلنٹ تلاش کریں گے، انھوں نے مختلف مقامات میں ٹرائلز و کیمپس کے ذریعے باصلاحیت کرکٹرز دریافت کرنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔ شاہد آفریدی کا کام نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا، وہ اپنے ساتھ کوچز، ٹرینرز و دیگر اسٹاف کو ساتھ لے کر آئیں گے، سب کا انتخاب خود ہی کریں گے۔ انھیں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کے قابل بنا دیں گے۔ذکا اشرف انھیں ہر ممکن سپورٹ کرنے کے لیے تیار ہیں، گوکہ ابھی فائنل نہیں ہوا لیکن شاہد آفریدی کی پوزیشن ڈائریکٹر کے برابر ہی ہوگی، وہ پی سی بی کے لیے کْل وقتی خدمات انجام دیں گے،انھیں ٹیلی ویژن و دیگر مصروفیات کو ترک کرنا پڑے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے