بابر اعظم کی جانب سے بھارتی ڈیزائنر سے 7 لاکھ کی شیروانی بنوانے کی حقیقت آگئی

بابر اعظم کی جانب سے بھارتی ڈیزائنر سے 7 لاکھ کی شیروانی بنوانے کی حقیقت آگئی

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت میں مہنگے کپڑوں اور زیورات کی خریداری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔
انسٹاگرام پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نےاسٹوری شیئر کی ،اس اسٹوی میں لکھا گیا ہے کہ ہم مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہیں جن کے مطابق ورلڈکپ کے دوران بابراعظم بھارت میں مہنگے کپڑوں اور زیورات کی خریداری میں مصروف ہیں۔
یہ خبریں خود بابر اعظم کے لیے بھی حیران کن ہیں، ہم ان تمام گردشی اور بے بنیاد خبروں کی تردید کرتے ہیں۔انہوں نے کسی بھی پروپیگنڈا اور غلط خبروں سے بچنے کے لیے خبر کی تصدیق پر زور دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے