حریم شاہ کو بھارت کے سب سے بڑے ریئلیٹی شو سے آفر

حریم شاہ کو بھارت کے سب سے بڑے ریئلیٹی شو سے آفر
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے دعوے نے سب کو چونکا دیا، حریم شاہ کے مطابق ان کو مقبول ترین بھارتی رئیلیٹی شو کی پیشکش کی گئی ہے۔
حریم شاہ نے ایک پوسٹ پر یہ دعویٰ کیا ہے کہ ’مجھے بگ باس کے سیزن 17 کے لیے بُلایا گیا ہے‘۔
حریم شاہ نے اپنے مداحوں سے اس حوالے سے مشاورت کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں اس پیشکش کو قبول کرکے بگ باس میں جاؤں یا نہیں؟
ان کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے مشوروں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔