ناصر حسین شاہ کا عمران خان کو انوکھا مشورہ

ناصر حسین شاہ کا عمران خان کو انوکھا مشورہ

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ناصر حسین شاہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اپنی کوتاہیوں پر توبہ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ چاہتے ہیں پی ٹی آئی انتخابات میں حصہ لیں لیکن اس کیلیے سابق وزیر اعظم اپنا طرز سیاست تبدیل کریں اور اپنی کوتاہیوں پر توبہ کریں۔ناصر حسین شاہ نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے۔اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی پی ٹی آئی کے ووٹ تقسیم کر سکتی ہے، استحکام پاکستان پارٹی کا ابھی کوئی مستقبل نظر نہیں آ رہا ہے، چاہتے ہیں پی ٹی آئی انتخابات میں حصہ لے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے