ہسپتال میں موجود کوئی مریض زندہ نہیں رہا، ڈاکٹر کا دل دہلا دینے والا بیان

ہسپتال میں موجود کوئی مریض زندہ نہیں رہا، ڈاکٹر کا دل دہلا دینے والا بیان
مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں الشفا ہسپتال کے اسرائیلی محاصرے کے باعث طبی سہولیات نہ ہونے سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں تمام مریض شہید ہوگئے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج نے الشفا کا ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ تباہ کردیا، ہسپتال میں رکھی کئی لاشیں بھی نکال دیں۔یادرہے کہ اسرائیل نے الشفا ہسپتال کا گھیراؤ جاری رکھا ہوا ہے، سیکڑوں محصور افراد اور طبی سہولیات نہ ہونے سے مریضوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔ اب الشفا اسپتال ڈائریکٹر کے مطابق الشفا ہسپتال میں کوئی آئی سی یو مریض اب زندہ نہیں رہا، الشفا میں رات گئے کم ازکم 22 فلسطینی جبکہ 3 دن میں 55 افراد انتقال کرچکے ہیں۔