عمران خان سے جیل میں امریکی وفد کی ملاقات۔۔ حقیقت سامنے آگئی

"ماضی میں بھی، چاہے 88 کے یا 2007 کے انتخابات ہوں، ہم نے لیول پلیئنگ فیلڈ کے بغیر حکومت بنائی تھی، اس بار بھی بنائیں گے۔" چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
پنجاب حکومت کے ترجمان عامر میر نے اڈیالہ جیل میں سینئر امریکی عہدیداروں کی عمران خان سے ملاقات کے دعوے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے دعویٰ کیا تھا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے امریکی عہدیداران، یورپین یونین کے نمائندوں اور آئی ایم ایف وفد نے ملاقات کی ہے۔پرویز الہیٰ کے دعوے کے بعد جیل سپرنٹنڈںٹ اور محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان نے اس کی تردید کی تھی اور بتایا تھا کہ عمران خان سے کسی بھی غیر ملکی نے ملاقات نہیں کی، چیئرمین پی ٹی آئی سے صرف اہل خانہ اور وکلا کی ملاقات ہوئی ہے۔
اب پنجاب حکومت کے ترجمان عامر میر نے پرویز الہیٰ کے بیان ’حال ہی میں سینئر امریکی حکام کی اڈیالہ جیل میں عمران خان کے ساتھ ملاقات‘ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں کسی امریکی عہدیدار نے عمران خان سے ملاقات نہیں کی۔