دہشتگردی کو ختم کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم پختہ ہے، دہشت گردی کی لعنت ختم کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
لاہور میں میری ٹائم سکیورٹی ورک شاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی کو مٹانےکا عزم غیر متزلزل ہے، ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف روز قربانیاں دے رہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار لوگ شہید اور معیشت کو 3 ارب ڈالرکا نقصان ہوا، جب تک دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ نہیں کرلیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2018 میں ہم نے دہشت گردی کے ناسورکا مکمل خاتمہ کردیا تھا، بدقسمتی سے دہشت گردی کے ناسور نے اب دوبارہ سر اٹھا لیا ہے ، حکومت اور افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ہر طرح کےچیلنجز سے نبردآزما ہونے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، پاک بحریہ کے بہادر افسر اور جوان پاکستان کی سمندری حدود کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج کے دور میں بلیو اکانومی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، پاک بحریہ سمندری وسائل سے استفادےکے لیے اقدامات کر رہی ہے، چین بھی بحری شعبے میں بھرپور تعاون کے لیے تیار ہے۔
دہشتگردی کی لعنت ختم کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے: وزیراعظم
Pause
Unmute
Progress: 0%