رفح کے حق میں پوسٹ،مادھوری کو تنقید اور دھمکیوں کا سامنا،پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی

WhatsApp Image 2024-05-29 at 11.53.42 PM

بھارت کی نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو بھی رفح کے حق میں پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا، شدید تنقید کے بعد پوسٹ ڈیلیٹ کردی جس پر کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔ 

اسرائیل اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے رفح کے پناہ گزینوں کے کیمپ پر بھی بمباری کردی میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

جہاں دنیا بھر میں لوگ اسرائیل کی اس کارروائی پر اسے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں بالی ووڈ شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر آل آئز آن رفح کے ٹرینڈ میں شرکت کی۔ 

ان میں بالی ووڈ کی نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ بھی شامل تھیں جنہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوری پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

اس پیغام پرصارفین نے مادگوری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد انہیں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کرنی پڑ گئی۔ 

ایک صارف نے لکھا کہ کچھ لوگوں کے نظریے کی وجہ سے مادھوری کو پوسٹ ڈیلیٹ کرنی پڑی، اس سے بہت مایوسی ہوئی۔ 

علاوہ ازیں کچھ صارفین مادھوری کے حق میں جبکہ کچھ انکے خلاف پیغامات جاری کرتے رہے

۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے