ٹرمپ پر لگے الزامات درست قرار،امریکی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر سزا کے مرتکب قرار

WhatsApp Image 2024-05-31 at 1.40.01 PM (1)

امریکی عدالت نے اداکارہ کو رقم کی ادائیگی سے متعلق کیس میں ٹرمپ پر عائد الزامات درست قرار دیتے ہوئے سابق صدر کو سزا سنا دی۔امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی پر سزا سنائی جس کا باقاعدہ اعلان جج 11 جولائی کو کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک کی جیوری نے سزا سنائی، ڈونلڈٹرمپ پر فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کو 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی سے متعلق 34 الزامات عائد کیے گئے تھے، جیوری نے تمام 34 الزامات کو درست قرار دیا۔ٹرمپ پر الزام تھا کہ ان کے اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور انہیں چھپانے کیلئے 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اسٹارمی ڈینئلز کو رقم دی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیت گئے تھے۔دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سزا سنانے والی جیوری پرتنقیدکرتے ہوئے کہا مجھ پر یہ مقدمہ دھاندلی ہے، میں بالکل بے قصور ہوں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے