پارلیمنٹ کی توہین،سارجنٹ ایٹ آرمز اور4 سیکیورٹی اہلکارمعطل
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ میں سیکیورٹی کی ناکامی پر20 گریڈ کے سارجنٹ ایٹ آرمز قومی اسمبلی محمد اشفاق اشرف کو 4 ماہ کے لیے معطل کر دیا۔
ایاز صادق نے4 سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی 4 ماہ کے لیے معطل کر دیا۔
معطل ہونے والوں میں سیکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد اور 3 جونیئر اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسرز عبیداللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون شامل ہیں۔
گزشتہ روز اسپیکرایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئےگرفتار ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے اور کہا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس سے ہونے والی گرفتاریوں پر ایکشن ہو گا۔اسپیکر ایاز صادق نے تمام دروازوں اور ہر جگہ کی ویڈیوزبھی مانگی تھیں۔