بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ

FBR

اسلام آباد: بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا، بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے ایک موبائل فون لانےکی اجازت ہوگی۔

ایف بی آر  نے بیگیج اسکیم میں ترمیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق بیگیج رولز 2006 میں مزید ترامیم سے متعلق مسودہ جاری کر دیا گیا ہے، قوانین میں ترامیم سے متعلق 7 روز میں سفارشات دی جاسکتی ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق مقررہ معیاد کے بعد موصول ہونے والی تجاویز اور آراء قابل قبول نہیں ہوں گی۔

 ایف بی آر کی جانب سے جاری  نوٹیفکیشن کے مطابق بیگیج اسکیم میں ترمیم کے تحت 1200 ڈالر سے زائد مالیت کی اشیاء کمرشل تجارت تصور ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے ایک موبائل فون لانےکی اجازت ہوگی۔ ایف بی آر کے مطابق ترمیم کے تحت ایک موبائل فون کے سوا تمام موبائل فون ضبط کر لیےجائیں گے۔

ایف بی آر کا کہنا ہےکہ بیگیج اسکیم میں ترمیم کے تحت اضافی اشیاء ڈیوٹی، ٹیکس اور جرمانےکے باوجود کلیئر نہیں ہوں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے