اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 200 کارکن گرفتار

islamabaad

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 200 کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران پی ٹی آئی کے 200 کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کی 27 ٹیموں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کارکنان میں مرد اور خواتین بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے