عمر ایوب کی قیادت میں نکلنے والے قافلے کو روک لیا گیا

omar ayub

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا ہری پور سے جانے والا قافلہ خانپور روڈ پر جنڈیال کے مقام پر روک لیا گیا۔

ہری پور ہزارہ سے نکلنے والے احتجاجی قافلے کی قیادت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کر رہے ہیں، پولیس نے کارکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

پولیس نے قافلے کو جنڈیال کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے روکا۔

ہری پور سے روانگی سے قبل عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہمارامشن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف اسلام آباد ہے۔ ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے قافلے بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے