اٹک : 3 تھانوں میں پی ٹی آئی رہنمائوں وکارکنان کےخلاف 7 مقدمات درج
اٹک کے 3 تھانوں میں پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان کے خلاف 7 مقدمات درج کرلیے گئے، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور،عمرایوب ،عارف علوی سمیت متعدد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمہ میں دہشت گردی، اقدام قتل اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت 23 دفعات شامل کی گئیں، ایف آئی آر میں پولیس کی گاڑیاں جلانے اور سیکیورٹی آلات چھیننے کا الزام ہے۔
دریں اثنا سیالکوٹ میں بھی پی ٹی آئی کے 16 نامزد اور 10 نامعلوم کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے۔