اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی اور پروپیگنڈا، بڑا کریک ڈاؤن شروع

FIA

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ادارہ کے خلاف ہرزہ سرائی اور پروپیگنڈا کرنے والے 40 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور جھوٹ پھیلانے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔ ایف آئی اے کی ٹیموں نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 40 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی، پشاور میں 220 انکوائریاں درج کی گئیں۔ جبکہ ہرزہ سرائی کرنے والے 620 اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی۔ ایف آئی اے ملتان نے 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے نے کارروائیاں کرتے ہوئے فیصل آباد سے 7 اور لاہور سے 6 ملزمان کو گرفتار کیا۔ جبکہ گوجرانوالہ سے 5 اور کراچی سے بھی 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان پر الزام ہے کہ وہ اداروں کے خلاف اور ڈی چوک احتجاج پر اموات سے متعلق جھوٹا بیانیہ چلا رہے تھے۔ آنے والے دنوں میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے