شہر قائد میں گرمی کی لہراتوار تک برقرار رہنے کا امکان 

WhatsApp Image 2024-05-30 at 10.41.27 PM

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں گرمی کی لہراتوارتک برقرار رہ سکتی ہے۔بدھ کو بھی شہر میں ہیٹ ویو کےاثرات کے سبب گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد کی خطرناک سطح تک بڑھا جس کے بعد دوپہرکے وقت پارہ بڑھنا شروع ہوا۔جمعرات کو 11 بجے شہر کا پارہ 36 ڈگری جبکہ دن 2 بجے 39 ڈگری تک تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جمعہ کو بھی پارہ 40 سے 42 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے