بانی پی ٹی آئی اپنا منہ بند رکھیں،خواجہ آصف کا عمران خان کو مشورہ

WhatsApp Image 2024-05-31 at 9.35.37 PM

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مشورہ دیا ہے کہ اگر تحریک انصاف کو کشیدگی کم کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی اپنا منہ بند رکھیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا مجیب الرحمان سے متعلق ٹوئٹ سے پیچھے ہٹنے کی کوشس کی جا رہی ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ پی ٹی آئی کو کسی پوسٹ سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے لیکن انہیں لگتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کشیدگی کو بڑھانا چاہتے ہیں اور دوبارہ 9 مئی جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی سانحہ مشرقی پاکستان کا حوالہ دے کر کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں، سیاست یا کھیل میں جس نے بھی بانی پی ٹی آئی سے اچھائی کی سب کو انہوں نے ڈنک ہی مارا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے