بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ پر ویڈیو کس نے ڈالی؟؟ رہنماؤں کی وضاحتیں

ایک ماہ بعد عمران خان کا بیان آگیا، دانت میں درد کی شکایت

شیخ مجیب اور یحییٰ خان سے متعلق ویڈیو بانی پاکستان تحریک انصاف کے اکاؤنٹ پر کس نے اپ لوڈ کی؟ تحریک انصاف مشکل میں آگئی، وضاحتیں دینے کی نوبت آگئی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تو اس بارے میں کچھ نہیں پتا۔ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کا کہنا ہے کہ انہیں بھی کچھ نہیں پتا، اکاؤنٹ تو امریکا سے چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تفتیش کریں گے کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر شیخ مجیب الرحمان والی وڈیو کس نے اپ لوڈ کی۔رؤف حسن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جن ایم این ایز اور ایم پی ایز نے شیخ مجیب الرحمان والی ویڈیو ری ٹوئٹ کی، انہوں نے یہ کام اپنی ذاتی حیثیت میں کیا۔
ویڈیو کی انکوائری کرانے کے اعلان کے بعد رؤف حسن اسے دیکھنے سے بھی انکاری ہوگئے اور کہا کہ انہوں نے تو ابھی تک یہ وڈیو خود بھی نہیں دیکھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے