لاہور: ٹک ٹاکر رجب بٹ کو پولیس نےگرفتارکرلیا
لاہور میں وائلڈلائف کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ چوہنگ کےقریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ٹک ٹاکر رجب بٹ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر رجب بٹ کو شادی کےموقع پرکلاشنکوف اور شیرکا بچہ تحفے میں ملا تھا۔
محکمہ وائلڈلائف کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ رجب بٹ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور ٹک ٹاکر کو غیر قانونی طور پر شیر کا بچہ اور لائسنس کے بغیر کلاشنکوف رکھنے پر گرفتار کر لیا۔
خیال رہے کہ ٹک ٹاکر رجب بٹ کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی جس میں ملک کے معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر شریک ہوئے تھے۔
پولیس نے رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔