صوبوں کیساتھ مل کر پولیو کے خلاف جنگ جیتیں گے ، وزیراعظم

Prime Minister

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صوبوں کیساتھ مل کر پولیو کے خلاف جنگ جیتیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور سعودی عرب کا انسداد پولیو مہم میں بھر پور کردارہے،پولیو کیخلاف جنگ میں تعاون پر بین الاقوامی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں۔

پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے سعودی ولی عہد کا کردار قابل قدر ہے ،ملک میں 60پولیو کیسز کا سامنے آنا باعث تشویش ہے ،بھرپورعزم کیساتھ پولیو کو ملکی سرحدوں سے باہر نکال کر دم لیں گے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں ،بچے توانا ہو کر ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کر سکیں گے،والدین انسداد پولیو مہم میں ورکرز کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں۔

پولیو ورکرز کی ملک کے طول و عرض میں خدمات قابل ستائش ہیں ،پولیو ورکرز مرض کے خاتمے کیلئے جرات اور بہادری کیساتھ شبانہ روز مصروف ہیں.

سیکیورٹی چیلنجز والے علاقوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا بھر پور تعاون قابل تعریف ہے،مل کرآگے بڑھ رہے ہیں ،پولیو کا خاتمہ ترجیح ہے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے