ملتان ٹیسٹ:انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور47 رنز سے شکست دیدی
ملتان کےانٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 152 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو سلمان علی آغا 41 اور عامر جمال 27 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگزمیں 220 رنزبناکرآوٹ ہوگئی، سلمان آغا 63 ، سعود شکیل 29 ، صائم ایوب 25 رنزپویلین لوٹے۔
کپتان شان مسعود 11 ، محمد رضوان 10 اور بابراعظم 5 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔اوپنرعبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ آل راؤنڈرعامر جمال 55 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سےابراراحمد کھیل نہیں سکے۔
گزشتہ روزقومی ٹیم نےدوسری اننگزمیں انتہائی مایوس کن کارکردگی کامظاہرہ کیا۔قومی ٹیم کے6 کھلاڑی صرف 82 رنزبناکرپویلین لوٹ گئےتھے۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں شان مسعود، عبد اللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت 556 رنز اسکور کیے تھے جبکہ جواب میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ہیری بروک کی ٹرپل سنچری اور جو روٹ کی ڈبل سنچری کی بدولت 823 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ منگل سے ملتان میں شروع ہوگا۔انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔