کراچی: این اے 231 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران ہنگامہ آرائی، گنتی ایک ہفتے کیلئے روک دی گئی

کراچی، نامعلوم افراد نے231 کی دوبارہ گنتی کو ناکام بنانے کیلئے بیلٹ پیپر جلا دیے

کراچی، نامعلوم افراد نے231 کی دوبارہ گنتی کو ناکام بنانے کیلئے بیلٹ پیپر جلا دیے

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارخالد محمود کی درخواست پراین اے 231 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جانی تھی۔ووٹوں کی دوبارہ گنتی سےقبل الیکشن کمیشن کےریجنل دفترمیں ہنگامہ آرائی اور توڑپھوڑہوئی،نقاب پوش افراد بیلٹ پیپرزکا بورالیکر فرار ہو گئے،ملزمان نےبیلٹ پیپرزکےدوسرے تھیلے کوآگ لگا دی۔
الیکشن کمیشن سندھ نےریجنل دفترمیں ہونےوالی ہنگامہ آرائی کے واقعے کا نوٹس لےلیا۔معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دےدی،جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنررپورٹ چیف الیکشن کمیشن کوبھیجیں کریں گے۔جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنرعلی اصغرسیال ہنگامہ آرائی کےقانونی کارروائی کریں گے اور ریجنل الیکشن کمشنر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔
ہنگامہ آرائی اور توڑپھوڑ کے واقعے کےبعد الیکشن کمیشن نےاین اے 231 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ ایک ہفتے کے لیے روک دیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے