پاکستان تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج،کراچی میں دفعہ 144نافذ،راولپنڈی میں مختلف شاہراہیں بند

protest

 پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ کےبعدملک بھر میں ضلعی سطح پر احتجاج کی کال پر راولپنڈی کی مختلف شاہراؤں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا۔پشاور روڈ پر چیئرنگ کراس کے قریب اور نال روڈ پر ایم ایچ کے قریب سڑک کے دونوں جانب رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔

مریڑھ چوک اور لیاقت باغ جانے والے راستے بند ہیں۔سواں پل پرسنگل لائن ٹریفک کو آنے اور جانے دیاجا رہا ہے۔ راولپنڈی کے دیگر تمام راستے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔

جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس آپریشن پانچویں روز بھی بند ہے۔

میڑو بس سروس کا آپریشن شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے موقع سیکیورٹی کے پیش نظر 14 سے 16 اکتوبر تک بند کیا گیا تھا بعدازاں 17 اکتوبر کو بھی آپریشن بند رکھا گیا۔احتجاج کے پیش نظر میٹرو بس سروس آج بھی بند ہوگی۔

دوسری جانب کراچی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ہرقسم کے جلسے جلوس،ریلیوں اوراجتماع پرپابندی ہوگی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق5سے زائدافراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخوپرنوٹیکفیشن جاری کیا گیا۔خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف پولیس کو کارروائی کرنےکا اختیار ہوگا۔

واضح رہے اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی صوبے بھر میں 2روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج،کراچی میں دفعہ 144نافذ،راولپنڈی میں مختلف شاہراہیں بند

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے