دھرنوں میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی نےبچی سےزیادتی کےمبینہ واقعے کامنصوبہ بنایا،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحریک انصاف کو ایک بار پھر دہشگرد جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ  پی ٹی آئی نے کالج میں مبینہ زیادتی کے واقعے پر انتشار پھیلانے کی کوشش کی

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا 10 اکتوبرکوبچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا لیکن اس روز بچی کالج میں تھی ہی نہیں۔جھوٹی کہانی بنا کر کہا گیا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مٹا دی گئی۔کوئی عینی شاہدتھا ہی نہیں کیونکہ واقعہ ہوا ہی نہیں تھا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ہم آج تک متاثرہ بچی کی تلاش میں ہیں،جس کا نام لیا جارہا ہے وہ 2 اکتوبر سے اسپتال میں زیر علاج ہے۔جس گارڈ کا نام لگایا جارہا ہے وہ چھٹیوں ہر تھا۔پولیس گارڈ کوسرگودھا سے گرفتار کر کے لائی وہ زیر تفتیش ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی نےایک ایسے واقعے کوایشو بنایاجوسرے سے ہوا ہی نہیں،سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کو گمراہ کر کے ایک مہم چلانے کی کوشش کی گئی،بار بار احتجاج میں ناکامی کے بعد تحریک انصاف نے خطرناک منصوبہ بنایا، بچی کی والدہ نے کہا سازشی کردار کو بے نقاب کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا ان لوگوں نے پاکستان کا جو چہرہ دنیا کو دکھانے کی کوشش کی تو یہ پاکستان صرف ہمارا نہیں آپ کا بھی ہے، متعلقہ حکام سے کہا ہے اس معاملے میں جو بھی ملوث ہے چاہے اس کا تعلق میڈیا سے پی ٹی آئی سے یا چوہدری پرویز الٰہی کی جماعت سے ہو ان کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے