کالج میں مبینہ زیادتی کاواقعہ،پولیس نےاپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ لڑکی اور اس کے والدین نے زیادتی کے واقعے کی مکمل تردید کی ہے۔
واقعہ سےطلبہ اورعوام کوحکومتی اداروں کیخلاف سوچی سمجھی سازش کےتحت اشتعال دلایا گیا۔
متن میں یہ بھی درج کیا گیا کہ سازش کے تحت اشتعال دلواکراحتجاج کرنے پرمجبورکیا گیا،احتجاج کی آڑ میں مشتعل افراد نے جلاؤگھیراؤاور توڑ پھوڑکی۔
واقعہ سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔واقعے میں ملوث افراد کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں اور متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے