بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ آ گئی، صحت مند قرار
پمزاسپتال کی میڈیکل ٹیم نے بانی تحریک انصاف عمران خان کو صحت مند قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں کیےگئے طبی معائنے کی رپورٹ تحریک انصاف کوموصول ہو گئی۔
میڈیکل رپورٹ پمز اسپتال کے دو ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مکمل فٹ ہیں۔ عمران خان کا بلڈ پریشربھی نارمل ہے
میڈیکل رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بدہضمی کی شکایت کی ہے جبکہ انہوں نے چند مہینوں قبل کان میں شور سنائی دینے کی شکایت کی تھی لیکن وہ اب ٹھیک ہیں۔عمران خان پہلے سے ادویات لے رہے ہیں انہیں کوئی نئی دوا تجویز نہیں کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست پر کیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔