پی ٹی آئی آئینی ترمیم میں ٹریپ ہو گئی، سارا معاملہ مشکوک کردیا،حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی پاکستان، حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ لگتا ہے تحریک انصاف آئینی ترمیم کے معاملے میں پھنس گئی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ کسی کے جال میں نہ آئیں۔پی ٹی آئی نے سارا معاملہ ہی مشکوک کردیا
لاہور میں درخت لگانے کی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کیں اور کہا کہ اگر پی ٹی آئی کو آئینی ترمیم پر اتفاق تھا تو پھر ووٹ کیوں نہیں دیا گیا؟
انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف عدالت جائے گی اور وکلا کی تحریک کی حمایت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ملک کے عدالتی نظام کو نقصان پہنچایا ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کو کمیٹی میں شامل نہیں ہونا تھا تو نام کیوں دیے گئے؟ اس کے نتیجے میں معاملہ مشکوک ہو گیا