چیف جسٹس فائزعیسی نے عدلیہ پر بیرونی دباؤ نظر انداز کیا، جسٹس منصور علی شاہ کا خط
جسٹس منصور علی شاہ کا ایک اور خط سامنے آگیا۔
جسٹس منصورعلی شاہ نےخط میں کہا میرا یہ خط فل کورٹ ریفرنس کے ریکارڈ پر رکھا جائے،ایک چیف جسٹس کا کردار لوگوں کے حقوق کا تحفط اور عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کرنا ہوتا ہے،چیف جسٹس فائز عیسی نے عدلیہ پر بیرونی دباؤ نظر انداز کیا،جسٹس منصور علی شاہ نے خط رجسٹرار سپریم کورٹ کو ارسال کیا۔
دوسری جانب چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی ریٹائرمنٹ کےحوالے سےفل کورٹ ریفرنس رکھاگیا ہے،فل کورٹ ریفرنس میں جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس منیب اخترشریک نہیں ہوئے،اس کے علاوہ جسٹس عائشہ ملک،جسٹس ملک شہزاد،جسٹس اطہرمن اللہ ریفرنس میں شریک نہیں ہوئے۔