عمران خان ، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

Imran khan

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بریت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 29 اکتوبر کو سماعت کریں گے۔


اسلام آباد ہائی کورٹ میں بریت کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت 2 اکتوبر کو ہوئی تھی۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ریفرنس کا حتمی فیصلہ دینے سے روک رکھا ہے۔


واضح رہے کہ احتساب عدالت نے بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

دونوں ملزمان نے احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے