عوام کاحق حاکمیت لیناہوگا،کب تک مفادات کےتابع اصولوں کاقتل ہوگا:ملک احمد

عوام کاحق حاکمیت لیناہوگا،کب تک مفادات کےتابع اصولوں کاقتل ہوگا:ملک احمد

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ میرے اوپر چوہدری پرویز الہٰی کے کیے کام ختم کرنے کے لیے بہت دباؤ ہے، ان کو کہہ دیا تھا کہ اسمبلی نہ توڑنا الیکشن ابھی نہیں ہوں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ میرے اوپر چوہدری پرویز الہٰی کے کیے کام ختم کرنے کے لیے بہت دباؤ ہے، ان کو کہہ دیا تھا کہ اسمبلی نہ توڑنا الیکشن ابھی نہیں ہوں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جو ہم نے کہا وہ سچ ثابت ہوا، آج بھی تاکید کر رہے ہیں خدا کے لیے اس لڑائی کو مزید نہ بڑھائیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کے بعد اب علی امین گنڈاپور بھی وہی کر رہے ہیں، ریاست کو چاہیے کہ وہ اپنی رٹ قائم کرے، جس جماعت کا منشور انتشار ہو گا اس سے ڈائیلاگ نہیں ہو گا۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ قاسم سوری نے خط لہرایا، عارف علوی نے اسمبلی توڑی یہ تو کریمنل ایکٹ تھا، واقعات میں لوگوں کو سزا نہ دینا جرم ضعیفی ہے

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ عوام کا حق حاکمیت لینا ہوگا، یہ ملک ججز کا بھی ہے ، ہم بھی شہری ہیں، کب تک مفادات کے تابع اصولوں کا قتل ہو گا، اس پارلیمنٹ نے ترمیم کر کے آغاز کردیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے