سروسز چیفس کی مدت ملازمت5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل پیش کیے جانے کا امکان
ذرائع مسلم لیگ ن کےمطابق حکومت کی آرمی ایکٹ میں ترمیم لانےپر مشاورت جاری ہے۔سروسزچیفس کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کی جائے گی۔
ذرائع کےمطابق آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں آج پیش کیے جانےکا امکان ہے۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل پراتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔
دوسری جانب حکومت نے سپریم کورٹ میں ججزکی تعداد بڑھاکر 25 کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ججزکی تعداد بڑھانے کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش اورمنظورکیے جانے کا امکان ہے۔ججز کی تقرری کب کرنی ہے فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا۔