پی آئی اے کی نجکاری کےلیےنئی تجویز پرغور

PIA

قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے دی گئی 10 ارب روپے کی بولی مسترد ہوگئی ہے۔یہ بولی بلیو ورلڈ کنسورشیم کی جانب سے دی گئی تھی۔

نجکاری کمیشن کے ذرائع کے مطابق اب یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ پی آئی اے کو کسی غیر ملکی حکومت کے ساتھ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ (جی ٹو جی) معاہدے کے تحت فروخت کیا جائے۔اور قطر یا ابوظہبی کو ممکنہ خریدار کے طور پر زیر غور لایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پی آئی اے کو فروخت کرنے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مشاورت کی جا رہی ہے، جس کے لیے 30 نومبر تک اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرنے پر غور ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، قطر یا ابوظہبی کے ساتھ کچھ اہم شرائط و ضوابط پہلے سے طے شدہ شامل کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم، یہ فیصلہ ابھی باقی ہے کہ پی آئی اے کے کتنے حصص فروخت کیے جائیں گے اور کس حد تک یہ معاہدہ غیر ملکی حکومت کے ساتھ طے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے پی آئی اے کی کم از کم قیمت 85 ارب 3 کروڑ روپے مقرر کی تھی،پی آئی کی نجکاری کے واحد بولی دہندہ نے پی آئی اے کے 60فیصد شیئرز کی صرف 10ارب کی بولی لگائی جس پر بولی دہندہ کو سرکاری قیمت میں خریدنے کیلئے 30 منٹ کا وقت دے دیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے