انسداد دہشتگردی عدالت،علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

ali amin gandapur

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور  نے تھانہ مناواں کے مقدمے میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔

کاہنہ جلسے کے لیے آتے ہوئے گاڑیوں کے شیشے توڑنے پر پولیس نے علی امین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

ستمبر میں علی امین گنڈا پور کے خلاف لاہور کے تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا  تھا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی تھیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق سیالکوٹ انٹرچینج پر علی امین اسلحہ سے لیس ایک جتھے کی قیادت کررہےتھے، ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پرکھڑی گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی اور مسلح جھتے نے اے کے 47 کے ذریعے پولیس مزاحمت بھی کی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا  کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ آنے والے لوگوں نے2 پولیس والوں کو بھی زخمی کیا اور ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پر گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے۔

خیال رہے کہ 21 ستمبر کو لاہور میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور جلسہ ختم ہونے کے بعد جلسہ گاہ پہنچے تھے۔

اس سے قبل وہ فیروزوالا پہنچ کر رکاوٹ کیلئے کھڑی گاڑی کو دیکھ کر طیش میں آ گئے تھے، اپنی گن سے گاڑی کا شیشہ توڑا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے