نو مئی مقدمات ،بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانیٔ پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔عدالت نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانیٔ پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔لاہور کی۔عدالت نے 3 مقدمات میں بانیٔ پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 7 جون تک توسیع کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔