ارشاد بھٹی نے میراپروفیشنل کام نہیں دیکھاتواس پرتجزیہ نہ کریں،سینئر صحافی غریدہ فاروقی
ہم نیوزکے پروگرام ہم دیکھیں گے میں سینئرصحافی ارشاد بھٹی اوغریدہ فاروقی میں سرد جنگ چھڑگئی ۔میزبان نےسوال کیا کہ کچھ تجزیہ کار کوعمران خان اچھےلگتے ہیں اورکچھ کونوازشریف اورآصف زرداری میں تمام برائیاں نظرآتی ہیں۔نام لیکربتایا جائے۔
میزبان کے سوال پرسینئرصحافی ارشاد بھٹی نے جواب دیا کہ غریدہ فاروقی کو آج بھی عمران خان ہینڈسم نظر آتے ہیں۔کہتی ہیں کہ ڈنڈی نہ ماریں۔کیا آپ نےکبھی کہاکہ نوازشریف مشکوک سیٹ چھوڑدیں؟کیا شہباز شریف آج اپنی پرفارمنس کی بنیاد پروزیراعظم بیٹھےہیں۔
ارشاد بھٹی کی بات پرغریدہ فاروقی غصے میں آگئیں کہا اگرآپ نےمیراپروفیشنل کام نہیں دیکھا تو اس پر تجزیہ نہیں کریں۔میں نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی گڈ اور بیڈگورننس دونوں پرپروگرام کیے ہیں۔اگر آپ نےمیرےتنقیدی پروگرام نہیں دیکھےتواللہ ہی حافظ ہے۔ مجھ پر ذاتی حملے بند کیے جائیں۔