ایس سی او کانفرنس،چینی وزیراعظم کی پاکستان آمد،پرتپاک استقبال

SCO

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے چینی وزیراعظم لی چیانگ اسلام آباد پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف، وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر اعلیٰ حکام نے چینی وزیراعظم کا نورخان ائیربیس پراستقبال کیا۔

پاکستان آمد پرچینی وزیراعظم کو21 توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

چینی وزیراعظم کی آج صدر آصف زرداری سےملاقات بھی متوقع ہے،چینی وزیراعظم دیگراعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔معزز مہمان گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا ورچوئل افتتاح بھی کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا دورہ روزہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہورہا ہےجس میں مختلف ممالک کے وزرائے اعظم سمیت اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے