امریکا کے 62 ارکان کانگریس کا جوبائیڈن کو خط،عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا

امریکا کے 62 ارکان کانگریس کا جوبائیڈن کو خط،عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا

62امریکی ایوان نمائندگان نے صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ارکان کانگریس نےخط میں لکھا کہ عمران خان سمیت پاکستانی جیلوں سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کوشش کی جائےاورپی ٹی آئی کے کارکنوں کی حراست ختم کی جائے۔خط میں بانی پی ٹی آئی کی حفاظت کیلئے پاکستان سے ضمانت کا مطالبہ کردیا۔

ارکان نےکہا ہےکہ پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی میں انسانی حقوق کو مرکز بنایا جائے۔حکومت پاکستان سےبانی پی ٹی آئی کی حفاظت اور خیریت کی ضمانت لی جائے۔خط میں امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں سے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اپیل بھی کی گئی۔

خط میں مزید کہا گیا کہ سیاسی سرگرمیاں دبانے کیلئے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پرکریک ڈاؤن تیز کردیاہے۔عام انتخابات میں دھاندلی اورتاریخی بےضابطگیاں دیکھنے میں آئیں۔ ووٹرز کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی۔ پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کوسپورٹ کیا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے