بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کورہا کردیا گیا

عمران خان ، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بریت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔گزشتہ روز بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور ہوئی تھی۔
تفصیلات کےمطابق بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکاراڈیالہ جیل انتظامیہ کو موصول ہوئے،جیل حکام نے روبکار وصولی کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔
جیل انتظامیہ نےروبکارموصول ہونے پرقانونی کارروائی مکمل کرکےعمران خان کی اہلیہ کو رہا کردیا۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی تھی اور ججز کی عدم دستیابی کے باعث ان کی رہائی کی روبکار جاری نہیں ہو سکے تھے۔
بشریٰ بی بی مجموعی طور پر9 ماہ جیل رہیں،ان کو رواں سال 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔
سزا کا فیصلہ آنے کے بعد بشری بی بی نے خود جیل میں آکر گرفتاری دی تھی بعد ازاں ان کو اڈیالہ جیل کے بجائے بنی گالہ منتقل کیا گیا تھا۔کمشنر اسلام آباد نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ سزا معطل کردی تھی تاہم ان کو توشہ خانہ ٹو میں دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے