سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کیخلاف 10 شکایات ناکافی مواد اور شواہد کی بنیاد پر خارج کر دیں

chief justice

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ججوں کے خلاف 10 شکایات کا جائزہ لیا گیا۔سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف 10 شکایات ناکافی مواد اور شواہد کی بنیاد پر خارج کر دیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے دس شکایات ناکافی مواد اور شواہد کی بنیاد پر خارج کر دیں۔اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط کا بھی جائزہ لیا گیا اور کونسل کے اجلاس میں رولز بنانے کے حوالے سے تجاویز پر بھی مشاورت کی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل کی تجویز پر رولز کا ڈرافٹ آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور کونسل نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو تین ماہ کے لیے کونسل کے لیے سیکرٹری تعینات کرنے کا اختیار بھی دیا۔اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہر ماہ بلایا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے