کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پردھماکا، 24 افراد جاں بحق، 57 زخمی

Queeta

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر ایک پردھماکے میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 57 زخمی ہوگئے۔

 سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے،طبی امداد کےلیےاضافی ڈاکٹرز اورعملے کو بھی طلب کرلیا ہے،ترجمان صوبائی حکومت شاہدرندکاکہنا ہےکہ پولیس اورسیکورٹی فورسزموقع پرپہنچ چکے ہیں،واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی گئی،دھماکےکی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

بم ڈسپوزل سکواڈ موقع سےشواہد اکٹھےکررہا ہے،دھماکے کی جگہ پر پولیس اورریسکیو ٹیمیں موجود ہیں،ریلوےحکام کاکہنا ہے کہ ریلوےاسٹیشن سے 2 ٹرینوں نےروانہ ہونا تھا، 2ٹرینوں کےمسافرپلیٹ فارم پرموجود تھے۔

کوئٹہ دھماکے کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی،فوٹیج کے مطابق دھماکا آٹھ بجکر اٹھارہ منٹ پر ہوا۔دھماکے کے وقت پلیٹ فارم نمبر ایک پر مسافروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے